لاہور دیوانگی از تارڑ
لاہور دیوانگی
مستنصر حسین تارڑ
یہ جو دریا ہوتے ہیں ۔ دنیا بھر کے دریا ہوتے ہیں ۔ وہ صرف تب نامور ہوتے ہیں جب وہ کسی قدیم شہر یا بستی کے کناروں کو سیراب کرتے ہیں تو راوی صرف لاہور سے لگ کر بہتا تھا تو جانا گیا۔ دریائے نیل قاہرہ کی قربت سے پہچانا گیا ۔ گنگا کے پانی بنارس تک گمنام بہتے آئے ۔ دجلہ اور فرات شہر بغداد کے مرہون منت ہیں ۔ دریائے تھیمز کو لندن نے نامور کیا ۔ دریائے وولگا کو ماسکو نے گلے لگایا ۔ البتہ ان سب میں صرف ایک دریا ہے جسے کسی بھی بستی یا شہر کی قربت کی حاجت ناموری کیلئے نہ ہوئی بلکہ جن شہروں اور آبادیوں میں سے گزرا اس کے پانیوں نے ان کو سر بلند کیا اور وہ دریائے سندھ ہے ۔ جس دریا کے نام نے ایک پورے برصغیر کو اپنا نام دیا ۔انڈس سے انڈیا ہوا .
Load/Hide Comments