نئی کہانی

نئی کہانی

میرے کپڑے ،جوتے تیار ہیں؟ صاحب نے گھر میں کام کرنے والی 11 سالہ ملازمہ سے پوچھا۔
جی ساب جی۔
اچھا بکواس مت کرو ۔جاؤ صفائی کرو۔
صاحب سیمینار میں دیر سے پہنچے ۔
وہاں پہنچتے ہی خطاب تھا۔
بعنوان چائلڈ لیبر ایک لعنت اور ملکی قوانین۔
مرزا صہیب اکرام