نئی کہانی – ہڑتال

یہ ہڑتال کیوں ہے بھئی؟ میں نے پوچھا۔
مسیحا کہتے ہیں کہ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز خراب ہیں۔
سٹی اسکین کی مشینیں ناکاره ہوچکی ہیں۔ ادویات تک موجود نہیں ہیں۔
حکومت کو مریضوں اور ہسپتالوں کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔
لوگ حکومت کی بے حسی سےمرجاتے ہیں۔مجھے جواب ملا۔
اچھا اچها پھر تو بڑی اچھی بات ہے۔
ابھی تک کی کیا پراگرس ہے ؟ میں نے دھوپ میں مریضوں کے حقوق کے لیےجلتے ہوئے ڈاکٹرز پر رشک کرتے ہوئےپوچها۔
بس ہڑتال کے دوران کئی سو لوگ جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
کیونکہ حکومتی پیکج کے اعلان تک علاج بند ہے۔ جواب ملا۔
میں گھر لوٹ آیا۔
ٹیلی وژن پر خبر آرہی تهی کہ مذاکرات کامیاب۔ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ۔