نئی کہانی – پاکیزہ رشوت

نئی کہانی – پاکیزہ رشوت

میں پاسپورٹ بنوانے دیر سے آفس پہنچا تو دیکھا ۔
آنگلو وہاں سب سے آگے لائن میں کھڑا تھا ۔
اس نے مجھے ہاتھ کے اشارے سے پاس بلایا یار جلدی آجاتے ۔
اب کیا کروگے ۔وہ کہنے لگا
ویسے بھی یہاں رشوت نہیں چلتی ہے ورنہ لائن میں ہی کھڑے ہونا پڑتا ہے ۔
میں پریشان ہوا اور تحسین آمیز انداز میں پوچھا ۔
یار تم تو صبح سویرے آگئے ہونگے جو سب سے آگے کھڑے ہو۔
ارے کہاں یار۔۔بس ابھی پانچ منٹ پہلے آیا ہوں ۔
ایک ایماندار افسر کی جیب گرم کی ہے ۔اس نے آنکھ دبا کر مسکراتے ہوئے کہا۔