نئی کہانی-ڈاکو

نئی کہانی-ڈاکو

تم ڈاکو کیسے بنے؟کن حالات نے یہاں پہنچایا
بہت لمبی کہانی ہے۔
گوٹھ تھا میرا بھی ۔ماں تھی ،باپ تھا۔بہنیں تھیں بھائی تھا۔ سارا دن محنت کرتے تھے
رات کو روکھی سوکھی کھا کر جی رہتے تھے
پھر کیا ہوا؟
پھر بہنیں جوان ہوگئیں ۔باپو اور ماں کب تک ہم کو بچاتے ۔گوٹھ کے سائیں کے کبھی کسی کی نہیں چلتی تھی ۔ قانون کا راستہ تو سائیں کے ڈیرے سے ہوکر جاتا تھا۔
بس پھر میں پہاڑوں میں آ گیا بدلہ لینے ۔
کبھی کبھی گھر بڑا یاد آتا ہے ۔
اس کے الفاظ ختم ہوگئے۔