نئی کہانی – دعوت
نئی کہانی – دعوت

جنگل میں جشن کا عالم تھا ۔اج عقاب نے دوستوں کی دعوت کی تھی ۔
دعوت کا خوشی میں؟
بھئی آج مجھے اپنے قبیلے کی سرداری ملی ہے
ارے واہ ۔تو کیا سوچا ہے آگے ؟
میں اپنی جاتی کے مسائل حل کروں گا انصاف کروں گا ۔ظلم روکوں گا ۔عقاب جذباتی انداز میں بولا۔
کیا کہنے ۔تم ایک سچے سردار بنو گے۔
آج دعوت میں کیا ہے ویسے ؟
بہت ساری فاختائیں ،چڑیاں ،بلبلیں ماری ہیں میں نے آج کی خاص دعوت کے لئے ۔عقاب نے فخریہ انداز میں کہا۔
Load/Hide Comments